International

کبھی کبھی محبت کرنے والوں میں بھی تلخ کلامی ہو جاتی ہے: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات پر اسرائیلی سفیر کا تبصرہ

کبھی کبھی محبت کرنے والوں میں بھی تلخ کلامی ہو جاتی ہے: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات پر اسرائیلی سفیر کا تبصرہ

امریکا میں اسرائیل کے سفیر یخیئل لیٹر نے امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھار محبت کرنے والوں کے درمیان بھی تلخ کلامی ہو جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی سیکڑوں گفتگو میں شریک رہ چکا ہوں، دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 40 برس پر محیط گہری دوستی ہے۔ یخیئل لیٹر کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی درخواست پر کشیدگی کم کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم امریکی صدر بخوبی سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اپنے ملک پر بیلسٹک میزائل حملے برداشت کر کے خاموش نہیں رہ سکتا۔ اسرائیلی سفیر نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان انتہائی قریبی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف اور خدشات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments