Bengal

کیسٹو پور لوہا پل سے نوجوان نے چھلانگ لگادی، غوطہ خوروں کے ذریعہ تلاش جاری

باگوئی ہاٹی : ایک ذہنی مریض نے پل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔نوجوان نے کیسٹو پور کے اودیان پلی ے لوہا پل سے کھال میںچھلانگ لگادی ۔ اطلاع پاکر باگوئی ہاٹی تھانہ کی پولس پہنچی ، غوطہ خوروںکی مدد سے اسے بہت دیر تک تلاش کیاگیالیکن ابھی تک اس کاپتہ نہیںچلا۔فی الحال تلاشی کاکام بند ہے۔پولس نے بتایاکہ اتوارکو اسے پھر تلاش کیاجائے گا۔بتایا جاتاہے کہ گوتم ملک نامی نوجوان کسٹو پور کا رہنے والاہے۔ وہ پیشے سے ڈیلیوری بوئے ہے۔سنیچر کی شام کو ساڑھے چھ بجے اس نے لوہاپل سے کھال میںچھلانگ لگادی۔ اور ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ تادم تحریر کا کوئی پتہ نہیںچلا۔کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ گر گیا تھا۔ اسکے خاندان والوںنے بتایا کہ ذہنی طور پر معذور تھا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments