وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔منگل کو دھماکے کے بعد جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’دھماکہ خودکش تھا جو 12 بج کر 39 منٹ پر ہوا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ اور اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔محسن نقوی کے مطابق ’ہماری پہلی ترجیح حملہ اور کی شناخت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل وانا کیڈٹ کالج پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور کلیئرنس کا اپریشن جاری ہے۔جی الیون میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس نے کچہری کو خالی کروا لیا اور عدالتیں بند کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جی الیون میں واقع کچہری کے گیٹ کے عین سامنے ہوا، جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے اور وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار اور ایک وکیل بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کافی شدید تھا اور اس کی اواز دور دور تک سنی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وکیل رستم ملک نے بتایا کہ ’میں جیسے ہی گاڑی پارک کر کے کمپلیکس میں داخل ہوا تو دھماکے کی اواز سنی، جس کے بعد لوگوں کو دوڑتے اور گاڑیوں میں اگ لگی دیکھی۔ان کے مطابق ’ہر طرف افراتفری تھی اور لوگ بھاگ رہے تھے میں نے گیٹ کے قریب دو لاشیں دیکھیں۔‘وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت اصف علی زرداری نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی