International

حزب اللہ کا بلیسٹک میزائلوں سے حیفا بندرگاہ، نتانیا اور الخضیرہ پر کامیاب حملہ، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی

حزب اللہ کا بلیسٹک میزائلوں سے حیفا بندرگاہ، نتانیا اور الخضیرہ پر کامیاب حملہ، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے میں دو بلیسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔ شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تازہ ترین حملوں میں حیفا بندرگاہ، نتانیا اور الخضیرہ کو نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے آج کے حملوں کے میں دو بلیسٹک میزائل استعمال کیے ۔ صہیونی سرحدی قصبوں سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ لبنان سے میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ نتانیا اور الخضیرہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ چینل کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ حملے ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجلیل، کریات آتا، الکرمل اور مناشہ میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی قصبے الخیام میں فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments