Entertainment

حاملہ کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح حیران

حاملہ کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح حیران

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف جو اس وقت امید سے ہیں ان کی اس حوالے سے تصاویر وائرل ہوگئی ہیں، جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اداکارہ کی یہ نجی تصاویر ایک میڈیا پورٹل نے شیئر کی ہیں۔ مذکورہ تصاویر اس وقت کھینچی گئیں جب 42 سالہ اداکارہ اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی پر نظر آئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔ نجی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021ء کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی جس کے 1 سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم خوبرو اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments