National

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت

حیدرآباد : کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر تلنگانہ میں اپنی برتری ثابت کردی ہے۔ کانگریس نے جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس امیدوار نوین یادو نے 24,729 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ نوین یادو کو 98,988 ووٹ ملے، بی آر ایس امیدوار مگنتی سنیتا کو 74,259 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی کو صرف 17,061 ووٹ ملے۔ آزاد امیدواروں میں بیرا بالاکشن کو سب سے زیادہ 175 ووٹ ملے۔ وہیں 924 لوگوں نے NOTA (نوٹا) کو ووٹ دیا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس امیدوار نے ہر راونڈ میں واضح طور پر برتری حاصل کرتے رہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے دونوں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ کانگریس نے جون 2024 میں ہونے والے سکندرآباد کنٹونمنٹ ضمنی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کی۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو بڑا دھکا لگا ہے۔ کانگریس پارٹی نے جوبلی ہلز حلقہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments