International

جنوبی لبنان میں فائر بندی معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں مگر ہتھیار نہیں پھینکیں گے:حزب اللہ

جنوبی لبنان میں فائر بندی معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں مگر ہتھیار نہیں پھینکیں گے:حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تنظیم اپنے اسلحے سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فائر بندی کے معاہدے میں ان کے لیے قابلِ قبول قیمت یہ تھی کہ لبنانی فوج کو تعینات کیا گیا اور ریاست نے 42 برس بعد اپنی ذمہ داری سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی۔ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ صرف دریائے لیتانی کے جنوبی علاقے تک فائر بندی کے معاہدے کو تسلیم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو لبنان سے نکلنا ہوگا اور قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا، اس کے بدلے میں شمالی اسرائیلی بستیوں کو کسی خطرے سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائر بندی کے موجودہ معاہدے کی کوئی جگہ بدلنے یا نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، البتہ پرانے معاہدے کی تمام شقیں نافذ ہونے کے بعد لبنان کی طاقت اور خودمختاری پر داخلی سطح پر بات چیت ہوسکتی ہے، جس میں کسی بیرونی فریق کی مداخلت نہیں ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments