اسرائیل نے ہفتے کو غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر کے علاقے خان یونس کے مشرقی حصے پر بم باری کی۔ اسی دوران اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مشرق میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے اور تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں، جبکہ علاقے کی فضاؤں میں ڈرون طیاروں کی بڑی تعداد مسلسل پرواز کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے غزہ سے تین نا معلوم لاشیں وصول کی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے "فرانس پریس" سے بات کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی ذریعے نے کہا کہ غالب امکان ہے کہ یہ لاشیں یرغمالیوں کی نہیں ہیں۔ ان کے مطابق لاشوں کو شناخت کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو ملی ان تین لاشوں کے علاوہ حماس اب تک اپنے قبضے میں موجود 28 یرغمالیوں میں سے 17 کی لاشیں واپس کر چکی ہے۔ ان کو جنگ بندی کے آغاز پر لوٹایا جانا تھا لیکن حماس کا کہنا ہے کہ باقی لاشوں کے مقامات کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اس ماہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد حماس نے اپنے قبضے میں موجود 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا اور ہلاک شدہ افراد کی لاشیں واپس کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ لاشوں کی واپسی میں بار بار تاخیر پر اسرائیلی حکومت نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے اور حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو معاہدے پر عمل درآمد پر مجبور کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ ابھی تک 10 ایسے یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے تھے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی کی لاش بھی موجود ہے جو 2014 کی جنگ میں مارا گیا تھا۔ دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کا باہمی اتحاد خطرات سے نکلنے کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اندرونی اتحاد کوئی اختیار نہیں بلکہ فرض ہے۔ اس بیان کے بعد فتح تحریک کا رد عمل فوراً سامنے آیا۔ فتح کے ترجمان منذر الحائک نے زور دے کر کہا کہ حماس کو یا تو علیحدگی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا یا قومی وحدت کا۔ فتح نے یہ بھی کہا کہ قومی اتحاد کا راستہ صرف اس وقت ممکن ہے جب حماس قانونی اتھارٹی کو تسلیم کرے اور غزہ میں انتظامی کمیٹی کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت مانے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی