امریکی ذرائع کے مطابق کچھ رپورٹوں میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج غزہ کے قریب ایک عارضی فوجی اڈے کے قیام پر غور کر رہی ہے جو تقریباً 10,000 افراد کے کام آنے کی گنجائش رکھتا ہو۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس تشکیل دی جا سکے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان کمزور سی جنگ بندی کی نگرانی کرے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس اقدام کی کوئی باقاعدہ منظوری نہیں دی گئی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق جو دستاویز پہلے منظر عام پر آئی تھی وہ محض ایک انفرادی مسودہ تھا جسے فوج کے چند اہل کاروں نے تیار کیا تھا اور اسے سرکاری فیصلہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی نیوی نے کئی کمپنیوں سے لاگت کا تخمینہ طلب کیا ہے تاکہ ایک خود کفیل عارضی فوجی اڈا قائم کیا جا سکے، جس میں 10,000 افراد کے لیے رہائش، دفتر کے لیے 10,000 مربع فٹ جگہ اور 12 ماہ کے لیے بنیادی سہولیات شامل ہوں۔ اس میں خوراک، پانی، توانائی کی پیداوار، صفائی، طبی سہولت اور قابل اعتماد مواصلاتی نیٹ ورک شامل ہو گا۔ امریکی حکام نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ابتدائی منصوبہ بندی ہے اور ابھی اس پر کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا۔ اڈے کا مقصد ممکنہ طور پر جنوبی اسرائیل میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے بیس قائم کرنا ہے۔ اس میں غیر ملکی فوجیں بھی شامل ہو سکتی ہیں تاکہ غزہ میں امن قائم رہے۔ اس منصوبے میں سکیورٹی اقدامات، رسائی کنٹرول، ہنگامی ردعمل اور بڑے پیمانے پر زخمی ہونے کی صورت حال میں تیاری شامل ہے۔ اسرائیل کے فوجی ترجمان نداف شوشانی نے کہا کہ امریکی منصوبوں کے بارے میں ان کے پاس کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں، لیکن دونوں ممالک غزہ کے مستقبل پر مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے بھی اس بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی۔ تاہم انھوں نے مطالبہ کیا کہ یہ موجودگی اقوامِ متحدہ کے تحفظ اور منظوری کے تحت ہو، تاکہ اس کی قانونی اور عالمی حیثیت تسلیم ہو۔ پہلے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹیم ہوکینز نے واضح کیا تھا کہ امریکی فوج کسی بھی فورس کو غزہ میں تعینات نہیں کرے گی، بلکہ اس کا کردار صرف بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ منصوبہ بندی اور تیاری تک محدود ہو گا۔ یہ اقدامات امریکہ کی جانب سے غزہ میں عارضی امن اور استحکام قائم رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جبکہ عملی تعیناتیاں ابھی مستقبل میں طے کی جائیں گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی