Bengal

گھر میں گھس کر گھریلو خاتون سے دست درازی ، بی جے پی لیڈر کی عوامی پٹائی

جلپائی گوڑی : صبح کو گھر میںگھس کر ایک گھریلو خاتون کے ساتھ دست درازی کاالزام ایک بی جے پی لیڈر پر عائد کیاگیاہے۔بی جے پی لیڈر کو پکڑ کر مقامی لوگوںنے زبردست پٹائی کی ہے۔اس واقعہ سے جلپائی گوڑی کے پیٹ کاٹی کے علاقہ میںسنسنی پھیل گئی ہے۔اس واردات کے خلاف سیاسی چہ مگوئیاںہورہی ہیں۔الزام کا تیر بی جے پی لیڈر بابو چندپر چلایاگیاہے۔ عورت نے بتایا کہ سوموار کی صبح کو بابو چند میرے شوہر کوبلایا، میںنے کہا کہ وہ گھر میںنہیںہیں۔اسے میں نے جانے کو کہالیکن اس نے ایک گلاس پانی مانگا۔ جب میںنے اسے پانی دینے گئی اسی وقت چند نوجوان میرے گھر میںداخل ہوئے،مجھے بتائے بغیر تصویر کھینچنا شروع کیا، عورتکی چیخ پکارسے پڑوسی جمع ہوگئے انھوںنے بی جے پی لیڈر کو پکڑ کر پٹائی کردی۔عوامی پٹائی کے بعدوہ کسی طرح وہاںسے فرار ہوگیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments