Entertainment

جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا

جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا

ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیشن کے دوران جان سینا کی تعریف کی، جس پر ریسلر نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا نوازش سے مزین رویہ کبھی نہیں بھولوں گا۔ 48 سالہ جان سینا نے 60 سالہ شاہ رخ کو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے لیے تحرک قرار دیا اور کہا کہ کنگ خان کا ٹیڈ ٹاک میرے مشکل دور میں روشنی کی کرن ثابت ہوا، جس کے بعد میں شکرگزاری اور خود آگاہی کی طرف مائل ہو گیا۔ ہالی ووڈ اداکار نے ممبئی میں ایک شادی کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا اور انہیں انتہائی منکسر المزاج اور مہربان کہہ کر مخاطب کیا۔ ریسلر جان سینا نے مزید کہا کہ میں آپ سے ہونے والی گفتگو اور نوازش کو کبھی نہیں بھولوں گا، میں جب شاہ رخ خان سے ملا، وہ لمحہ جذباتی تھا، یہ ایک ناقابل یقین احساس تھا، آپ اُس شخص سے ہاتھ ملا رہے ہیں، جس نے آپ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں اُن کے ساتھ سُہانا خان، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments