International

فلسطینی ریاست کے بغیر علاقائی سلامتی کا حصول ممکن نہیں: بحرین

فلسطینی ریاست کے بغیر علاقائی سلامتی کا حصول ممکن نہیں: بحرین

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور خوشحالی کے حصول کو عمومی طور پر اس وقت تک ناقابل حصول قرار دیا ہے جب تک فلسطینی عوام کو اسرائیل کے شانہ بشانہ امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کے لیے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے ان کے جائز حق سے محروم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں دائمی عدم استحکام کی وجہ فلسطین اسرائیل تنازع ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی عدم موجودگی خطے میں سلامتی کے حصول کی تمام کوششوں کو نقصان پہنچاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منامہ غزہ کے حوالے سے حالیہ بین الاقوامی سفارتی کوششوں، خاص طور پر علاقائی ثالثوں کی حمایت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کو اپنانے کے بارے میں پر امید ہے۔ وزیر خارجہ الزیانی نے اس منصوبے کو ایک "تاریخی موڑ" قرار دیا جس کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد ہوا ہے۔ جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی شروع ہوسکی ہے۔ عبد اللطیف الزیانی نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ غزہ میں دیرپا، مستحکم اور خوشحال امن کی بنیاد قائم کر رہا ہے جس سے وسیع تر علاقائی امن کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا کہ تمام فریق خطے میں امن کے مواقع کے قیام کے لیے پرعزم ممالک کی حمایت کے ساتھ اپنے وعدوں کو پوری طرح اور نیک نیتی سے پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کو ایرانی جوہری پروگرام کے مسئلے کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کرنے کے ساتھ مل کر اس انداز میں ہونا چاہیے کہ خطے کے خدشات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور طائف معاہدے پر عمل درآمد میں لبنان کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نےشام کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد، یمن میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب اور عمان کی کوششوں کی حمایت اور سوڈان میں تنازع کو پرامن حل کے لیے کوارٹیٹ کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی۔ انہوں نے سلامتی کے لیے اپنے ملک کے ویژن کا مزید خاکہ پیش کیا اور اس بات کی توثیق کی کہ سکیورٹی کا بنیادی مطلب ریاست کے علاقے کی حفاظت، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت ، نیوی گیشن کی آزادی، سائبر سکیورٹی اور تجارت اور معلومات کے بلا روک ٹوک بہاؤ کے ذریعے عالمی رابطے کو برقرار رکھنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments