National

دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد این ایم سی نے میڈیکل رجسٹری سے چار ڈاکٹروں کے نام ہٹائے

دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد این ایم سی نے میڈیکل رجسٹری سے چار ڈاکٹروں کے نام ہٹائے

نئی دہلی، 14 نومبر : نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے ہریانہ کے فرید آباد سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے الزام میں چار ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کے نام انڈین میڈیکل رجسٹری/نیشنل میڈیکل رجسٹر سے ہٹا دیئے ہیں۔ این ایم سی نے جمعہ کے روز ایک نوٹس جاری کرکے بتایا کہ اس نے ڈاکٹر مظفر احمد، ڈاکٹر عادل احمد راتھر، ڈاکٹر مزمل شکیل، اور ڈاکٹر شاہین سعید کے ناموں کو ہٹا دیا ہے ۔ دہلی میں لال قلعہ کے سامنے 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے سے پہلے فرید آباد سے 2,900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں اس کو دہلی دھماکوں سے جوڑا جارہا ہے ۔ چاروں کے خلاف یو اے پی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان میں سے ڈاکٹر شاہین سعید اتر پردیش میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ تھی جبکہ باقی تین جموں و کشمیر میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ تھے ۔ ڈاکٹر عادل احمد، مزمل شکیل اور شاہین سعید اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ جموں و کشمیر کے کولگام کا رہنے والا عادل اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) میں سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ انہیں اتر پردیش کے سہارنپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی اطلاع کی بنیاد پر پلوامہ کے رہنے والے ڈاکٹر مزمل شکیل کو فرید آباد میں گرفتار کیا گیا۔ مزمل ایک مقامی یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچر ہیں۔ پولس کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مزمل نے فتح پور تاگا گا¶ں میں مولوی استحاق سے مکان کرائے پر لیا تھا۔ چھاپے کے دوران 360 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 20 ٹائمر، واکی ٹاکی سیٹ، اسالٹ رائفل، پستول، 83 زندہ کارتوس اور دو اضافی میگزین برآمد ہوئی تھیں۔ لکھن¶ کے لال باغ علاقے میں رہنے والی ڈاکٹر شاہین سعید کی گاڑی سے ایک رائفل اور زندہ کارتوس ملا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ڈاکٹر مزمل نے یہ گاڑی استعمال کی ہے ۔ ڈاکٹر مظفر احمد دو ماہ قبل دبئی فرار ہو گئے تھے ۔ خدشہ ہے کہ وہ افغانستان یا پاکستان میں روپوش ہو سکتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments