Entertainment

دھرمیندرکو ملی اسپتال سے چھٹی ، زندگی کی جنگ جیت کرلوٹے گھر

دھرمیندرکو ملی اسپتال سے چھٹی ، زندگی کی جنگ جیت کرلوٹے گھر

دھرمیندر کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور وہ اپنے گھر لوٹ آئے ہیں۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 89 سال کے دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے بعد یکم نومبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تقریباً 11 دن تک طبی نگرانی میں رہنے کے بعد اب ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ دھرمیندر کو آج صبح ایمبولینس کے ذریعے اسپتال سے گھر لے جایا گیا۔ ڈسچارج سے قبل ان کے بیٹے بوبی دیول ہسپتال پہنچے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں اب گھر پر آرام کرنے اور باقاعدہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کے ہمراہ ،ہیما مالنی، ایشا دیول، سنی دیول، اور بوبی دیول ہیں ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments