Entertainment

دھرمیندر کے آخری دن بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے، ہیما مالنی کا انکشاف

دھرمیندر کے آخری دن بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے، ہیما مالنی کا انکشاف

بالی ووڈ کی ویٹرن اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کے آخری دن بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے۔ اپنے گھر تعزیت کےلیے آنے والے بھارتی ذرائع ابلاغ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی نے دردناک اعتراف کیا اور کہا کہ جو بھی دھرمیندر کے ساتھ ہوا وہ رحمت تھا کیونکہ ہم انھیں اس طرح دیکھنا برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ ہیما مالنی نے بتایا کہ دھرمیندر کے آخری دن بہت تکلیف دہ اور ظالمانہ تھے، یہاں تک کہ ہم انھیں اس طرح دیکھنا بھی مشکل سے برداشت کر سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ہیما مالنی نے دھرمیندر کو اپنی تحریریں شائع کرنے کی ترغیب دی تھی اور وہ ہمیشہ دھرمیندر سے کہتی تھیں کہ آپ اپنی خوبصورت نظمیں اور تحریریں کیوں شائع نہیں کرتے؟ اس کے جواب میں آنجہانی دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ‘ابھی نہیں، مجھے پہلے کچھ نظمیں ختم کرنے دو، لیکن وقت نے انھیں اس کی مہلت نہیں دی۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ کے چند بڑے آئیکون میں سے ایک سمجھے جانے والے دھرمیندر تھوڑے عرصے کی علالت کے بعد گزشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے جس نے پوری بھارتی انڈسٹری کو گہرے دکھ اور غم میں مبتلا کر دیا تھا۔ سپراسٹار دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ہندوستانی سنیما میں بلکہ خاص طور پر ان لوگوں کے دلوں میں ایک ناقابل تلافی خلا چھوڑا جو انھیں بہت زیادہ پیار کرتے تھے جن میں ان کی اہلیہ ہیما مالنی بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments