International

دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے ویزے بھی روک دیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے ویزے بھی روک دیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ( ): امریکا نے دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے ویزے بھی روک دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا لائے گئے ایک افغان دہشت گرد نے نیشنل گارڈز کو نشانہ بنایا، اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں موجود تمام افغانیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے، اور دنیا بھر میں موجود افغانوں کو جاری ویزے بھی روک دیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہزاروں ایسے افراد افغانستان سے امریکا آئے جن سے امریکیوں اور امریکا کی حفاظت کے لیے خطرہ موجود ہے، اس لیے ٹرمپ انتظامیہ امریکا آنے والے تمام افغانیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال شروع کر رہی ہے اور تیسری دنیا کے ممالک سے آنے والے تمام افراد کی پناہ کی درخواستیں روک دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا، ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگریشن سسٹم کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قانونی اور غیر قانونی مہاجرین کے پروگرامز میں کمی کی گئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ ویزے جاری کرنے کے عمل کو مزید سخت کر رہا ہے۔ لیوٹ نے زور دیا کہ امریکا کا ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک مراعت ہے جو دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے تمام ویزے روک دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پناہ کی درخواستوں کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں متعدد افغانوں کے مجرمانہ ریکارڈ کا بھی ذکر کیا گیا۔ کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ 90 فی صد ریپبلکن اراکین کانگریس صدر ٹرمپ کو ایک رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے صومالی مہاجرین کے فراڈ اور کووِڈ کے دوران اربوں ڈالرز کے ناجائز فائدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایسے افراد امریکی قوانین سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انھیں یہاں رہنے کا حق نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments