National

دہلی کی فضا بدستور زہریلی، اے کیو آئی 330 سے تجاوز،آلودہ ہوا اور بڑھتی سردی نے مشکلات میں کیا اضافہ

دہلی کی فضا بدستور زہریلی، اے کیو آئی 330 سے تجاوز،آلودہ ہوا اور بڑھتی سردی نے مشکلات میں کیا اضافہ

دہلی کی صبح ایک بار پھر دھند اور آلودہ دھوئیں کی موٹی چادر میں لپٹی ہوئی نظر آئی۔ سورج کی روشنی بھی اس اسموگ کو چیرنے میں ناکام رہی۔ دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس اے کیو آئی 306 ریکارڈ کیا گیا، جو ’بہت خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فضا میں موجود زہریلے ذرات نہ صرف آنکھوں میں جلن پیدا کر رہے ہیں بلکہ مسلسل ایکسپوژر سے سانس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ سی پی سی بی کے ’سمیر‘ ایپ کے مطابق، دہلی کے 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر آلودگی ’بہت خراب‘ کی کیٹیگری میں رہی۔ صبح 9 بجے تک اوسط اے کیو آئی 335 رہا، جو شدید آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ ویدر فارکاسٹنگ سسٹم کے مطابق پہلے سے موجود آلودگی اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 14 اکتوبر کے بعد سے دہلی کا اے کیو آئی مسلسل خراب، بہت خراب یا شدید کیٹیگری میں رہا ہے۔ موسم کے رخ نے آلودہ ذرات کو ہوا میں جما رکھا ہے جبکہ آلودگی کے ذرائع پر کنٹرول موثر انداز میں نظر نہیں آرہا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments