National

دہلی دھماکہ کے بعد الفلاح یونیورسٹی کے خلاف بڑی کارروائی، حکومت نے منسوخ کردی رکنیت

دہلی دھماکہ کے بعد الفلاح یونیورسٹی کے خلاف بڑی کارروائی، حکومت نے منسوخ کردی رکنیت

نئی دہلی: دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے حملے سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف انڈین یونین (اے آئی یو) نے ہریانہ کے فریدآباد واقع الفلاح یونیورسٹی کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ الفلاح یونیورسٹی کو فوری اثر سے اے آئی یو کا لوگو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی سے متعلق کئی ڈاکٹروں کو دہلی بم دھماکہ معاملے میں جانچ ایجنسیوں نے حراست میں لیا ہے، جس میں ڈاکٹرعمرالنبی، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹرنثارالحسن اور ڈاکٹر مزمل شامل ہیں۔ الفلاح یونیورسٹی اب اپنی ویب سائٹ پر نصاب کے بارے میں غلط جانکاری دینے کے سبب بھی جانچ کے دائرے میں ہے۔ وہیں نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے بھی یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کے اشارے دیئے ہیں۔ این ایم سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ابھی وہ مناسب ثبوت کا انتظار کررہے ہیں۔ نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (NAAC) ے الفلاح یونیورسٹی کو اپنی ویب سائٹ پرغلط ایکریڈیٹیشن ظاہر کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس نہ تو NAAC ایکریڈیشن ہے اور نہ ہی اس نے NAAC کی منظوری کے لیے درخواست دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments