بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان پٹنہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی اور این ڈی اے امیدوار اننت سنگھ کو موکاما دلارچند یادو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ پٹنہ کے ایس ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم ہفتہ یعنی ایک نومبر کی رات دیر گئے کارگل مارکیٹ پہنچی اور اننت سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی ان رپورٹوں کے بعد کی گئی ہے کہ اننت سنگھ قتل کیس میں ملزم کے طور پر نامزد ہونے کے بعد جلد ہی پولیس گرفتار کر سکتی ہے۔ پٹنہ ایس ایس پی کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور بعد میں کارگل مارکیٹ سے انہیں گرفتار کر لیا۔پٹنہ کے ایس ایس پی نے بتایا کہ اننت سنگھ کے دو حامی رنجیت اور منی کانت ٹھاکر کو اننت سنگھ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ یہ واقعہ جمعرات کو موکاما میں این ڈی اے امیدوار اننت سنگھ اور جن سورج کے امیدوار کے حامیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد شروع ہوا۔ اس جھڑپ میں جن سوراج کے حامی دلارچند یادو مارے گئے تھے۔قتل نے نیا موڑ اُس وقت لیا جب دلار چند یادیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہوئی۔ ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یادیو کی موت گولی لگنے سے ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گاڑی سے ٹکرانا بتایا گیا۔ بہار اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان ہونے والے اس قتل نے ریاست کے سیکورٹی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جانچ بہار پولس سی آئی ڈی ٹیم کو سونپی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو