سری نگر : دہلی دھماکے میں ملوث دھماکہ خیز مواد سے بھری کار چلانے والے ڈاکٹر عمر نبی کے گھر کو جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے مسمار کر دیا ہے، حکام نے جمعہ کو اس بات کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق مکان کو منہدم کرنے کے لیے آئی ای ڈیز (IEDs) کا استعمال کیا گیا، جو دھماکے سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں کریک ڈاون کو مزید سخت کرنے کا حصہ ہے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عمر النبی بٹ اور ایک دوسرے ڈاکٹر، جس کی شناخت ڈاکٹر گنائی کے طور پر ہوئی ہے، اس ماڈیول کے “اہم رکن” تھے اور گزشتہ کئی مہینوں سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز جمع کر رہے تھے۔ ایک تحقیقاتی اہلکار نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عمر نبی بٹ اکثر ‘بڑے حملوں’ کی بات کیا کرتا تھا۔ اگرچہ دونوں ڈاکٹروں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، لیکن پولیس کا ماننا ہے کہ وہ 2018 سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے۔ دھماکے اور اس دہشت گرد نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔پیر کی رات لال قلعہ کے قریب کار دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی جگہ سے جمع کیے گئے ڈی این اے کے نمونے ڈاکٹر عمر کی والدہ سے ملنے کے بعد اس کی تصدیق ہوئی۔عمر، جو اپنے حلقے میں علمی طور پر ایک ماہر پیشہ ور کے طور پر جانا جاتا تھا، گزشتہ دو سالوں میں مبینہ طور پر بنیاد پرست ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر کئی بنیاد پرست پیغام رسانی گروپوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ عمر اس ہفتے کے شروع میں پکڑے گئے "وائٹ کالر" دہشت گردی کے ماڈیول کا اہم رکن تھا۔ اس کا تعلق جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے کوئل گاوں سے ہے۔ پیر کی شام، پولیس نے جیش محمد اور انصار غزوات الہند سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ اس معاملے میں تین ڈاکٹروں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دہلی میں ہوئے دھماکے نے سکیورٹی ایجنسیوں کی نیند اڑا دی، یہ دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب شام 6 بجکر 52 منٹ پر ہوا، جس میں 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس نے آس پاس کی کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو