National

چنئی میں انڈین فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

چنئی میں انڈین فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

انڈین فضائیہ کا ایک طیارہ چنئی کے چنگل پٹو ضلع کے تمبرم میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پیلاٹس پی سی-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پائلٹ نے بروقت طیارے سے نکل کر اپنی جان بچالی۔ خبر رساں ایجنسی نے حادثہ کی جگہ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تباہ شدہ طیارے کے ملبے کو زمین پر بکھرا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ مقامی لوگ جائے وقوعہ پر موجود نظر آرہے ہیں۔ بعد میں انڈین فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انڈین فضائیہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’انڈین فضائیہ کا پی سی-7 مارک ٹو ٹرینر طیارہ آج تقریباً 14:25 بجے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تمبرم، چنئی کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکل آیا، اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک کورٹ آف اِنکوائری قائم کر دی گئی ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments