Bengal

چائنا مانجا پر پابندی کے باوجود شہر کلکتہ میں چائنا مانجا 100روپیے میٹر سے فروخت ہو رہا ۔

دارالحکومت دہلی میں آنکھوں، منہ ، ناک اور گلے میں پھنسنے والے شیشے کے پاﺅڈر میں دھاگے کی آمیزش کے خطرے کو کم کرنے کے لئے پانچ سال قید اور لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔ لیکن شہر کلکتہ میںایسا کچھ نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں مانجا دھاگہ کی وجہ سے 6لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کم ازکم 17معاملات زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دخل کرنا پڑا۔ کسی کا گلا کٹا تو کسی کی آنکھوں کو مقصٓں پہنچا، صرف فلائی اوور ہی نہیں بلکہ عام سڑکوں پر بھی ایسے دھاگوں سے خطرہ ہے۔ 14دسمبر 2016کو قومی ماحولیات کی عدالت نے سلسلہ وار حادثات کی وجہ سے ملک بھر میں چائنہ مانجا پر پابندی لگائی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں مانجا دھاگے کی تیاری ،ذخیرہ اندوزی اور تجارت بند کی جائے۔ اور اس گائیڈ لائنڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چائنہ مانجا کااستعمال کرنے والوں کو انوائرمنٹ پروٹیکشن ایخٹ 1986اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایخٹ 1972کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اور سپریم کورٹ نے بھی اس حکم کو برقرار رکھا

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments