بزم ترابیہ،ترابیہ ویلفیرٹرسٹ وخانقاہ ترابیہ(بنگلور) کے زیراہتمام خواجہ شوق ہال اردو مسکن،خلوت میں جلسہ عیدمیلادالنبی، فیضان غوث پاکؓ کے ضمن میں نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ کاانعقادعمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرسید عبدالمھمین قادری لاابالی الجیلانی(سجادہ نشین بارگاہ حضرت پتھروالے صاحبؒ) نے خصوصی خطاب کیا۔ ان ہی کی نگرانی میں جلسہ ومشاعرہ منعقدہوا۔ پروگرام کی صدارت سید شاہ زین العابدین ترابی(صدربزم ترابیہ،ترابیہ ویلفیرٹرسٹ وخانقاہ ترابیہ)نے کی ۔اطیب اعجاز قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور خیرمقدمی خطاب میں کہاکہ ترابیہ ویلفیر ٹرسٹ ،ترابیہ خانقاہ وبزم ترابیہ کے زیراہتمام جو فلاحی کام انجام دیئے جاتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ ان فلاحی کاموں کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہاکہ طیب النساءترابی ،فہیم النساءترابی اور انیس ترابی ،سید شاہ زین العابدین ترابی قادری شطاری بندہ نوازی کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔ اس موقع پر علماءومشائخین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکرمولانا سید شاہ رحمت محمد الحسینی بندہ نوازی چشتی قادری المعرو ف رحمت بابا، مولانا سید خواجہ محمد الحسینی القادری المعشوقی طلحہ پاشاہ بندہ نوازی، مولاناخواجہ شاہ محمدشجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ (سجادہ نشین خانقاہ حقانیہ انواریہ)، مولانا میراں سیدشاہ عمران پاشاہ کنج نشین جنیدی بغدادی، مولانا سید سیف اللہ حسینی چشتی بندہ نوازی (سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نور اللہ حسینی ؒ)، مولانا محمدمعصوم پاشاہ اسماعیل ہاشمی، مولانا محمد محی الدین ملتانی قادری وقار پاشاہ، مولانا سید شاہ آیت اللہ حسینی(جانشین سجادہ نشین آستانہ قتالیہ ،کولم پلی)، مولانا سیدشاہ کلیم اللہ حسینی(کولم پلی)، مولانا میرمصطفی علی عرفانی (سجادہ نشین آستانہ عرفانی)، مولانا صوفی عبداللہ بن سالم باآمین چشتی قادری، مولانا محمد شکیل احمدنظامی چشتی درویشی، سید شاہ ادریس مزمل مدنی بیابانی رفاعی قادری اور الحاج محمد ہارون ابوبکر نقشبندی قادری (معتمد بزم جانثاران مصطفی)شامل تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹرواحد نظیر (دہلی) کے علاوہ بیرونی شعراءمیں صوفی دلکش جالونوی(آگرہ)، عبدالغنی(کھنڈوا)، نعیم راشد (برہان پور)، فاروق نور (برہان پور)، سید گلزار اکبرآبادی(آگرہ) کے علاوہ مقامی شعراءمیں زعیم زومرہ، اطیب اعجاز، قار ی انیس احمد انیس، ماجدخلیل، شکیل حیدر، نور الدین امیر، زاہد ہریانوی، ظہور ظہیرآبادی، قاضی عظت اللہ جعفری،سید مصطفی علی سید، عبدالرشید ارشد اور خلش حیدرآبادی نے نعتیہ ومنقبتی کلام پیش کیا۔ آخر میں اطیب اعجاز نے شکریہ ادا کیا۔تمام علماءکرام ومشائخین اورشعرا ءکرام کی شالپوشی ودرپوشی کی گئی۔ اس موقع پر عوام الناس کی کثیرتعدادموجودتھی۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
جمعیت علماء ہند مغربی بنگال شاخ کلکتہ کی اپیل 28 نومبر بروز جمعرات کو عام دھرم تلہ چلیں
بزم ترابیہ کاجلسہ عید میلاد النبی ،فیضان غوث پاک ؓ ،نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد
سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
بنیا پوکھر ہائی مدرسہ نے یوم دستور منایا
گیت چاندنی کے زیراہتمام عالمی امن اور بھکتی شاعری پر اجلاس ومشاعرہ کاانعقاد
اپنے پڑوس کو نارنجی کریں،صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف شعور بیداری پروگرام
ملی الامین کالج گرلزکالج کا وفد مشیر اعلی ،محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم سے مل کر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
ایک روز جو گلشن میں وہ جان بہار آۓ
خالد قیصر اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین کے رجسٹرار مقرر
اپنے پڑوس کو نارنجی کریں،صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف شعور بیداری پروگرام
ایڈوکیٹ طالع مسعود صدیقی کلکتہ ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ نامزد
جمعیت علماء ہند مغربی بنگال شاخ کلکتہ کی اپیل 28 نومبر بروز جمعرات کو عام دھرم تلہ چلیں
گیت چاندنی کے زیراہتمام عالمی امن اور بھکتی شاعری پر اجلاس ومشاعرہ کاانعقاد
بنیا پوکھر ہائی مدرسہ نے یوم دستور منایا