International

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو حملہ، 10 زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو حملہ، 10 زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو حملے کے نتیجے میں میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی پہلی اطلاع کے بعد برطانیہ کے شہر ڈونکاسٹر سے لندن جانے والی ٹرین کو کیمبرج شائر کے مقام پر روک لیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے 10 میں سے نو افراد کی حالت تشریشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دسویں شخص کو بھی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ اس حملے کے شبہے میں اب تک دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو فی الحال پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم افسران بھی تحقیقات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال علاقے میں ٹرین سروس بند ہے۔ اب تک پولیس کی جانب سے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ پہلے زخمی ہونے والوں کے خاندان والوں کو اس متعلق اطلاع دینا چاہتے ہیں۔ پولیس نے حملے کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments