نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وہ بدھ کو بھوٹان کے دو روزہ دورے سے لوٹنے کے فوراً بعد سیدھے دہلی کے ایل این جے پی اسپتال پہنچے، جہاں دھماکے میں زخمی ہوئے شہری زیر علاج ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد متعلقہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ملے اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر زخمی کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سنگین سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور ذمہ داروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے علاج معالجے اور تمام ضروری سہولیات کا مکمل خیال رکھے گی۔ وزیر اعظم نے بعد میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں لکھا، ’’دہلی میں ہوئے بلاسٹ میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملنے کے لیے ایل این جے پی اسپتال گیا۔ ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ جنہوں نے یہ ناپاک حرکت کی ہے، انہیں ضرور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو