International

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کا انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کا انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ محمد یونس کا قوم سےخطاب میں کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہوگا۔ اس سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔ جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش میں انتخابات فروری 2026 میں شیڈولڈ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments