National

قیمتی انجکشن بنگلہ دیش اسمگل کرنے کا منصوبہ بی ایس ایف نے ناکام کردیا

بنگاﺅں؛ رات کے اندھیرے میںقیمتی انجکشن اور ٹیبلیٹ بنگلہ دیش اسمگل کرنے کامنصوبہ ناکام ہوگیا۔بی ایس ایف کی نظر پڑتے ہی تماک پیکٹ کو پھینک کر اسمگلر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ جمعہ کی رات کو باگدا تھانہ کے راناگھاٹ کے سرحدی علاقے میںہوا۔بی ایس ایف کے 68نمبر بٹالین کے جوانوںنے اسمگلروںکو دیکھاوہ لوگ راناگھاٹ کی سرحدی علاقے سے جارہے تھے۔جب جوان انھیں پکڑنے گئے تو وہ لوگ جھونپڑی میںچھپ گئے اور موقع پاکر فرار ہوگئے ۔ وہ لوگ فرار ہوتے وقت دو بستے پھینک گئے۔جوانوں نے بستے میں تلاشی لی جس میں سے قیمتی انجکشن اور ٹیبلیٹ بر آمدہوئے۔جس کی قیمت دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments