بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کل 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں (6 اور 11 نومبر) میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ای وی ایم میں قید امیدواروں کی قسمت چند منٹوں میں سامنے آجائے گی۔ ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے حامی گنتی مراکز پر موجود ہیں۔ ای ٹی وی بھارت آپ کو دن بھر ہر منٹ کا اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی برتری برقرار رہنے پر بی جے پی کے حامی جشن منا رہے ہیں۔ این ڈی اے 196 سیٹوں پر آگے ہے (بی جے پی 89، جے ڈی یو 77، ایل جے پی (آر وی) 23، ایچ اے ایم ایس 5، آر ایل ایم 4)، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمان پپو یادو نے بہار کے نتائج پر کہا کہ، "ابتدائی رجحانات کو قبول کرنا ہوگا۔ یہ بہار کے لیے انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ میں عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتا، میں صرف ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، لیکن یہ بہار کی بدقسمتی ہے ۔این ڈی اے میں بی جے پی 88سیٹوں پر، جے ڈی یو 77، ایل جے پی 21، ایچ اے ایم 4 اور آر ایل ایم 3 سیٹوں پر آگے ہے۔ گرینڈ الائنس میں آر جے ڈی 33سیٹوں پر آگے ہے، کانگریس 5 پر، سی پی آئی (ایم ایل) (ایل) 6 سیٹوں پر، وی آئی ایم (1) اور ایم آئی ایم 3 نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔راگھوپور سیٹ پر گرینڈ الائنس کے وزیراعلیٰ کا چہرہ رہے تیجسوی یادو پیچھے ہو گئے ہیں۔ انھوں نے صبح سے ہی برتری برقرار رکھی تھی۔ دریں اثنا، نائب وزیر اعلی اور بی جے پی امیدوار وجے کمار سنہا فی الحال لکھی سرائے میں پیچھے ہیں۔ گنتی کے پانچویں دور کے بعد جنتا دل (یونائیٹڈ) کے اننت سنگھ موکاما اسمبلی سیٹ پر 5,546 ووٹوں سے آگے ہیں۔ آٹھویں دور کی گنتی کے بعد وکرم اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار سدھارتھ سوربھ 2,907 ووٹوں سے آگے ہیں۔ باڑھ اسمبلی سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل کے کرن ویر سنگھ یادو 4,412 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی کے سیارام سنگھ چوتھے راو¿نڈ کے بعد پیچھے ہو گئے ہیں۔ وکرم اسمبلی سیٹ پر سدھارتھ سوربھ 3,483 ووٹوں سے آگے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے انیل کمار پیچھے ہیں۔ دیگھا اسمبلی سیٹ پر سنجیو چورسیا 13,000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ داناپور اسمبلی سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل کے رت لال یادو 15,426 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی کے رام کرپال یادو پیچھے ہیں۔ فتوہا اسمبلی سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل کے رامانند یادو 23 ووٹوں سے آگے ہیں۔ داناپور اسمبلی سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل کے ریتلال یادو 22956 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے پہلے ہی مشرقی چمپارن کے سوگولی اسمبلی حلقہ میں جیت کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ جیسے ہی گنتی کا عمل شروع ہوا ہے، این ڈی اے کے امیدوار راجیش کمار عرف ببلو گپتا کے حامیوں میں جشن کا سماں دکھائی دے رہا ہے۔ علاقے میں ان کے حامیوں نے فتح کے جلوس اور جشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد پورے علاقے میں ممکنہ جیت کی خوشی کو پھیلانے کے لیے مقامی دکانوں نے گھی کے لڈو اور دیگر مٹھائیاں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ کارکنوں میں توانائی اور جوش و خروش ہے گویا نتیجہ طے ہوچکا ہے۔ لوگ اپنے گھروں اور پارٹی دفاتر میں مٹھائی کا آرڈر دے رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ سگولی کے لوگوں نے ببلو گپتا کے وعدوں پر بھروسہ کیا ہے اور یہی یقین ان کی جیت کی بنیاد بنے گا۔ بہار کانگریس کے شریک انچارج دیویندر یادو نے کہا کہ، "انڈیا اتحاد تیجسوی یادو کی قیادت میں بہار میں حکومت بنانے جا رہا ہے۔ یہ ابتدائی رجحانات ہیں اور ان کا استعمال اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے نہیں کیا جا سکتا کہ آگے کیا ہو گا۔ ہمارے کارکنان کسی بھی تضاد کی صورت میں گنتی کے مراکز پر موجود ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ووٹر بہت زیادہ پرجوش ہو جائیں، ہم الیکشن کمیشن کی کوتاہیوں کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔ آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی رہے گی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو