بڈگام : بڈگام نشست کی انتخابی تاریخ میں نیشنل کانفرنس (این سی) کو پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کو منظر عام پر آئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر کے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی۔ حکمران جماعت کے امیدوار آغا محمود کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) امیدوار آغا منتظر نے 4,152 ووٹوں سے شکست دی۔ آغا منتظر نے 21,534جبکہ این سی کے آغا محمود نے 17,382حاصل کیے۔ آغا محمود سے قبل بڈگام نشست پر نیشنل کانفرنس کا کوئی بھی امیدوار انتخابات میں ناکام نہیں ہوا ہے۔ سال 1962میں اس نشست پر پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے جن میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے آغا سید علی صفوی نے جیت درج کی تھی۔ بعد ازاں 1976سے گزشتہ برس یعنی 2024تک جب بھی نیشنل کانفرنس نے اپنا امیدوار میدان میں اتارا، ہمیشہ جیت درج کی۔ سال 1972میں پہلی مرتبہ اس نشست پر کانگریس کے امیدوار علی محمد میر نے اس وجہ سے جیت درج کی کیونکہ نیشنل کانفرنس اس سال کے انتخابی عمل سے دور رہی تھی۔ سال 2024انتخابات میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جیت درج کی تھی تاہم گاندربل کی سیٹ برقرار رکھنے کے بعد سے یہاں انتخابات ناگزیر بن گئے تھے۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا اس سیٹ پر استعفیٰ بھی لوگوں میں این سی کے تئیں ناراضگی کا ایک سبب ہے تاہم سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار سبط محمد حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آغا روح اللہ اور این سی کے مابین خلفشار سے ووٹ تقسیم ہوئے جو این سی کی ہار کا ایک بڑا سبب ہے۔ گیارہ نومبر کو ہوئے انتخابات کے دوران ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے نہ صرف اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا بلکہ اس سے قبل این سی کی تشہیری مہم سے بھی دور رہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ آغا روح اللہ کے ’وفادار‘ ووٹروں نے این سی کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو