بہار میں اسمبلی انتخاب کے نتائج آج یعنی 14 نومبر کو تھوڑی دیر میں برآمد ہو جائیں گے۔ آج صبح 8 بجے سے ووٹ شماری کا عمل شروع ہو جائے گا اور پھر رجحانات سامنے آنے لگیں گے۔ یعنی ووٹ شماری شروع ہونے میں اب کچھ ہی لمحے رہ گئے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سبھی امیدواروں کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ کوئی مندر جا رہا ہے تو کوئی فون پر ہدایت دے رہا ہے۔ ادھر ووٹ شماری کے لیے الیکشن کمیشن نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں اور سیاسی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان بھی مستعد نظر آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار کسی بھی اسمبلی حلقہ میں از سر نو پولنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔ مجموعی طور پر 2616 امیدواروں میں سے کسی نے بھی نئے سرے سے پولنگ کرانے کا مطالبہ نہیں کیا اور 12 منظور شدہ سیاسی پارٹیوں نے بھی کسی طرح کی شکایت یا اعتراض درج نہیں کرایا۔ یعنی یہ اب تک کے سب سے شفاف انتخابات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ بہار کی حتمی ووٹر لسٹ میں 7.45 کروڑ سے زائد ووٹر شامل تھے، پھر بھی کسی بھی ضلع سے کسی بھی پارٹی نے شکایت یا اپیل درج نہیں کی۔ مجموعی طور پر 38 اضلاع میں ’صفر‘ اپیل درج ہونے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس بار کا انتخاب قبل کے مقابلے زیادہ پُرامن رہا۔ اب بہار کے سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں ووٹ شماری کا انتظار ہے، جس کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر حلقہ کے لیے ایک ریٹرننگ افسر (آر او) اور ایک کاؤنٹنگ آبزرور (سی او) تعینات کیے گئے ہیں۔ ووٹ شماری کے لیے مجموعی طور پر 4372 ٹیبل لگائی گئی ہیں اور ہر ٹیبل پر ایک کاؤنٹنگ سپروائزر، ایک اسسٹنٹ اور ایک مائیکرو آبزرور موجود رہیں گے۔ امیدواروں کی طرف سے 18 ہزار سے زیادہ ایجنٹس بھی ووٹ شماری کے دوران موجود رہیں گے، تاکہ پورا عمل شفاف رہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے ساتھ ساتھ 14 نومبر کو ملک کی 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر 11 نومبر کو ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ یہ 8 اسمبلی سیٹ جموں و کشمیر کی بڈگام و نگروٹا، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، پنجاب کی ترنتارن، راجستھان کی اَنتا، تلنگانہ کی جبلی ہلز، میزورم کی ڈمپا اور اڈیشہ کی نواپاڑا ہیں۔ انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھے جا سکیں گے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو