واشنگٹن (9 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی فوج کے جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ابھی ہماری فوج نے مطلع کیا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے آبنائے ہرمز پر گشت کے دوران ہمارے انتہائی جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ امریکی صدر نے لکھا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے جو محفوظ رہے، امریکا کیلیے ایرانی حملے کا جواب دینا اب لازمی ہوگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے جنگ بندی کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس نے 8 اپریل کو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو روک رکھا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس سے قبل کہا تھا کہ واقعے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اہلکاروں کو تقریباً دو گھنٹے کے اندر بحفاظت بچا لیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ تازہ ترین کشیدگی امریکی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے پیر کے روز خلیج میں ایران کے ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی جھڑپیں جارہی رہی ہیں۔ ایران نے بیروت پر بمباری کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے جبکہ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے مطالبات کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع