تہران: ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ دنوں کے دوران حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اور جامع بحری مشقیں شروع کی ہیں، دسمبر کے اوائل میں دو روزہ یہ فوجی مشقیں خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے حساس سمندری علاقوں میں کی گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقتدار کے نام سے منعقد ہونے والی یہ بحری مشقیں جن میں ایران کے جدید ترین مقامی میزائل نظام، مصنوعی ذہانت پر مبنی فضائی دفاعی نیٹ ورکس، الیکٹرانک وارفیئر یونٹس اور بیک وقت بیلسٹک و کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ مشق واضح طور پر بحیرہ ہند کے داخلی راستوں کے اہم اسٹریٹجک مقامات پر مرکوز رہی جن میں ابو موسی، تنب بزرگ، تنب کوچک اور سیری جیسے جزائر شامل تھے جہاں سے سمندری راستوں اور تنگ گزرگاہوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ مشقوں کے دوران ایرانی بحری افواج نے بحری جہازوں پر نصب جدید فضائی دفاعی نظاموں نواب، مجید اور میثاق کو نہ صرف ٹیسٹ کیا بلکہ انہیں ایسے الیکٹرانک جنگی حالات میں بھی فعال کیا گیا جن میں دشمنی یا خلل ڈالنے کی کوششیں سمجھی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ریڈار سگنلز، مواصلاتی چینلز اور سینسر فیڈز پر مصنوعی مداخلت کی مشقیں کی گئیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ نظام شور و خلل کی صورت میں اہداف کو کس حد تک درستگی سے شناخت اور نشانہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تجربات کا عملی پہلو یہ بھی تھا کہ الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں یہ نظام اپنی کارکردگی برقرار رکھ سکیں مثلاً فیک سگنلز، جیمنگ یا مواصلاتی خلل کے دوران بھی نشانہ گیری مستحکم رہی۔ ایسی ہم آہنگی اس بات کی علامت ہے کہ بحری یونٹس میں نصب دفاعی نظام اب ایک ملٹی لیئرڈ دفاعی چین کا حصہ بن چکے ہیں جو فضائی، سطحی اور بحری خطرات کو ایک جامع طریقے سے سنبھال سکتے ہیں، اور اس سے میدان جنگ میں ایران کی فوری ردعمل اور بقاء کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ مشق کے آخری مراحل کے دوران کروز اور بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ استعمال ہونے والے کروز میزائلوں میں قدر-110، قدر-380 اور قادر شامل تھے، جبکہ بیلسٹک میزائل کے طور پر 303 سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ یہ میزائل ایران کے اندرونی علاقوں سے فائر کیے گئے، جنہوں نے خلیج عمان میں مقررہ اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ اسی دوران ڈرون یونٹس نے دشمن کے فرضی اہداف پر حملے کیے اور سپاہ پاسداران کی فضائی دفاعی فورسز نے جنگی جہازوں اور ساحلی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی مشق بھی انجام دی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ