ایرانی میڈیا نے آج منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ شمالی ایران کے صوبہ سمنان میں ایک شخص کو اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔ ملکی عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی ’’میزان‘‘ نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ 2020 میں صوبہ سمنان میں پیش آیا تھا اور ابتدائی فیصلے کی اعلیٰ عدالت سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے موت کو قدرتی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ حکام کے مطابق "طبّی معائنے اور جائے وقوع کے دوبارہ معائنے کے بعد اس کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ ایران میں علانیہ سزائے موت شاذ و نادر ہی دی جاتی ہے، عام طور پر یہ سزا پھانسی کی صورت میں دی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان طویل عرصے سے ایران میں سزائے موت سے متعلق سخت پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی عدالتی حکام اس سزا کو ناقدین کو خوف زدہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گذشتہ ستمبر کے اواخر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اندازہ ظاہر کیا تھا کہ ایران میں رواں سال کے دوران سزائے موت کے ایک ہزار سے زائد واقعات پیش آئے، جو گذشتہ پندرہ برسوں میں کسی بھی سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ