International

ایبولاکے پھیلاؤپرتشویش،وزارت صحت نے جاری کی ایڈوائزری،شہریوں کوکانگواوریوگانڈاکاغیرضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت

ایبولاکے پھیلاؤپرتشویش،وزارت صحت نے جاری کی ایڈوائزری،شہریوں کوکانگواوریوگانڈاکاغیرضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت

مرکزی حکومت نے اتوار کے روز شہریوں کو مشورہ دیا کہ جو لوگ اس وقت کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان میں رہ رہے ہیں یا وہاں سفر کر رہے ہیں، وہ مقامی صحت ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزارتِ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں کہاکہ جمہوریہ کانگو اور دیگر متاثرہ ممالک میں تیزی سے بدلتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور عالمی صحت ادارےکی سفارشات کے مطابق، حکومتِ ہند تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ اگلے احکام تک جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت میں اب تک بُنڈی بُگیو وائرس اسٹرین کی وجہ سے ہونے والی ایبولا بیماری کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ (افریقہ سی ڈی سی) نے باضابطہ طور پر بُنڈی بُگیو اسٹرین ایبولا وائرس کے موجودہ پھیلاؤ کو براعظمی سلامتی کے لیے عوامی صحت کی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈبلیو ایچ او کی آئی ایچ آر ایمرجنسی کمیٹی نے 22 مئی کو عارضی سفارشات جاری کیں، جن میں سرحدی اور داخلی مقامات پر بیماری کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ان سفارشات کا مقصد ان مسافروں کی شناخت، جانچ، رپورٹنگ اور علاج کو یقینی بنانا ہے، جو بُنڈی بُگیو وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آ رہے ہوں اور جنہیں نامعلوم بخار کی شکایت ہو۔ ساتھ ہی ان علاقوں کے سفر کی حوصلہ شکنی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جہاں بُنڈی بُگیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے متصل ممالک، جن میں جنوبی سوڈان بھی شامل ہے، بیماری کے پھیلاؤ کے زیادہ خطرے والے ممالک مانے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments