منگل کے روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن میں دو فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ دونوں افراد ایسے مشتبہ عناصر تھے جو دو مختلف حملوں میں مطلوب تھے جن میں تین اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمال مغرب رام اللہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا۔ وزارت صحت کے مطابق ’’محمد رسلان محمود اسمر کا تعلق بلدہ بیت ریما سے ہے۔ اسے قریہ ام صفا کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل نہ کیا جا سکا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان کو ام صفا کے قریب گولیاں لگیں۔ زخمی حالت میں اسے طبی امداد نہ مل سکی کیونکہ قابض فورسز نے فلسطینی ہلال احمر کے عملے کو آگے نہیں جانے دیا اور اسے خون میں لت پت چھوڑ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جان سے گیا۔اسرائیلی فورسز نے اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ’’اس نوجوان کو اس الزام میں قتل کیا گیا کہ اس نے رام اللہ کے شمال میں عطیرت نامی بستی کے قریب چاقو حملہ کیا‘‘۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ حملہ گذشتہ دس گھنٹوں میں غرب اردن میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ تھا۔ مرکز نے یہ بھی بتایا کہ آج فجر کے وقت قابض فورسز نے اس شخص کو بھی فائرنگ کر کے مار دیا جس نے گذشتہ دن حلحول کے قریب گاڑی چڑھا کر ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو زخمی کیا تھا۔ اسرائیلی چینل نے اطلاع دی کہ ’’عطیرت کے قریب چاقو حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا‘‘۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فورسز نے دو مزید مشتبہ فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اسرائیلی دعویٰ ہے کہ یہ دونوں وہی افراد تھے جو تین اسرائیلیوں کو زخمی کرنے والے حملوں میں مطلوب تھے۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب علاقے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران تشدد میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کی نفری نے ایک شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا جب اس نے عطیرت کے قریب دو فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ فوج نے کہا کہ واقعے کی جانچ جاری ہے۔ اسرائیلی امدادی سروس ’’مدا‘‘ نے دو فوجیوں کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ جنوب غرب اردن میں بھی فوج نے ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے اس وقت مارا جب اس نے پہلے گاڑی چڑھا کر ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو زخمی کیا تھا۔ خبر رساں ادارے "وفا" کے مطابق آج صبح ابو دعجانہ علاقے الخلیل کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے سترہ سالہ مہند طارق محمد الزغیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی صرف آج کے دن غرب اردن میں اموات کی تعداد دو ہو گئی۔ وفا نے مزید بتایا کہ ’’دونوں لاشیں قبضے میں لیے جانے کے بعد اب اسرائیل کے پاس رکھے گئے فلسطینی مقتولین کی مجموعی تعداد سات سو اکسٹھ ہو گئی ہے جن میں چوہتر بچے، نواسی قیدی اور دس خواتین شامل ہیں‘‘۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’’ اسرائیلی فورسز نے عطارہ اور عین سینیا کی چیک پوسٹیں بند کر دیے ہیں، روابی چوک، بوابت النبی صالح، ام صفا کا داخلی راستہ ، سنجل گیٹ ،نابلس اور رام اللہ کے درمیان عیون الحرامیہ کا جنکشن بھی بند کر دیا گیا ہے‘‘۔ صفا کے مطابق ’’فورسز نے شہر رام اللہ کے گرد و نواح میں اپنی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور شمال، شمال مغرب اور مشرقی علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے‘‘۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ