مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاؤں دیر استیا میں جمعرات کی رات اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو نذرِآتش کر دیا اور دیواروں پر نفرت آمیز نعرے لکھ دیے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل ہی بعض اسرائیلی رہنماؤں نے فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حالیہ حملے کی مذمت کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد کی ایک دیوار، کم از کم تین قرآن پاک کی جلدیں اور مسجد کے کچھ قالین آگ سے جل گئے۔ موقع پر موجود اے پی کے نامہ نگار نے بتایا کہ مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز پیغامات لکھے گئے تھے، جن میں شامل تھا: ’ہم نہیں ڈرتے‘، ’ہم دوبارہ بدلہ لیں گے‘ اور ’مذمت کرتے رہو۔‘ تحریروں میں اسرائیلی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل آوی بلتھ کا بھی حوالہ تھا، جنہوں نے بدھ کو آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کی تھی۔ یہ واقعہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے، جنہوں نے اسرائیلی اعلٰی حکام، فوجی قیادت اور امریکی حکومت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تاحال ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار موقع پر موجود تھے، تاہم فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ مغربی کنارے کی صورتحال ’غزہ میں جاری کارروائیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔‘ دو برس قبل غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے نوجوان آبادکاروں نے فلسطینیوں پر سینکڑوں حملے کیے ہیں، جو حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئے ہیں، خصوصاً زیتون کی فصل کے موسم میں۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے مطابق رواں برس اکتوبر کا مہینہ 2006 کے بعد سے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے سب سے زیادہ حملوں کا حامل رہا۔ منگل کو نقاب پوش آبادکاروں نے مغربی کنارے کے فلسطینی گاؤں بیت لید اور دیر شرف پر دھاوا بولا، گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی اور بعد ازاں ان کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ان حملوں کو ’افسوسناک اور سنگین‘ قرار دیا اور کہا کہ چند مجرموں کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائیاں ’سرخ لکیر‘عبور کر چکی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے بھی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ’ان مجرم عناصر کو برداشت نہیں کرے گی جو قانون پسند عوام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی