امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران نے کم از کم ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو پر حملہ ہوا، انہوں نے جواب دیا اور میں اس پر انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتا، لیکن اب دونوں فریق اپنی کارروائیاں روک چکے ہیں اور ایک ہفتے یا اس کے قریب عرصے کے لیے ایک دوسرے کو تنہا چھوڑ دیں گے۔ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے معاہدے کے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جو کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی، یہ معاہدہ آئندہ دو سے تین دن میں طے پا سکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع