International

ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1140 سے زائد افراد ہلاک

ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1140 سے زائد افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے بے پناہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سیلاب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 1140 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق انڈونیشیا میں کم از کم 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، افات میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہے، صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہ کاریوں کو 2024 کے سونامی کے نقصانات سے زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔ تھائی لینڈ میں 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں، کیوں کہ اسکول یا تو بند ہیں یا متاثرہ علاقوں میں رسائی ممکن نہیں ہے۔ انڈونیشیا میں ایک ہزار اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہو چکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تھائی لینڈ میں 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں، کیوں کہ اسکول یا تو بند ہیں یا متاثرہ علاقوں میں رسائی ممکن نہیں ہے۔ انڈونیشیا میں ایک ہزار اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہو چکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔ دوسری جانب سمندری طوفان دتوا کے زیر اثر بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کر دی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments