ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے منگل کے روز ہفتے کے دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز منفی موڈ میں کیا۔ مشہور بینچ مارک انڈیکس بی ایس ای سینسیکس اوراین ایس ای نفٹی 50 سرخ نشان پر کاروبار کرتے ہوئے کھلے۔ وہیں30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس انڈیکس 359.82 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84,742.87 پوائنٹ تو وہیں این ایس ای نفٹی 50 93.45 پوائنٹس یا 0.36 فیصد پھسل کر 25,867.10 کی سطح پر کھلا تھا۔ صبح تقریباً 9:20 بجے تک سینسیکس 472 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 84,630 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا جبکہ نفٹی 50 124 پوائنٹس پھسل کر25,835 کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ پیر کے روز یعنی 8 دسمبر کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی تھی اور دونوں بڑے بینچ مارک انڈیکس سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے بند ہوئے تھے۔ سینسیکس 609.68 پوائنٹس یا 0.71 فیصد گر کر 85,102.69 پر بند ہوا جبکہ این ایس ای نفٹی 50 225.90 پوائنٹس یا 0.86 فیصد پھسل کر 25,960.55 کی سطح پر کاروباری دن کا اختتام کیا تھا۔ بی ایس ای ایس باسکیٹ سے ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ریلائنس اور ایچ ڈی ایف سی بینک سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ ٹاپ لوزر کی بات کریں توایٹرنل، ٹرینٹ، ٹاٹا اسٹیل، اڈانی پورٹ اور بجاج فائنانس سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ نفٹی آئی ٹی، نفٹی آٹو، نفٹی ایف ایم سی جی، نفٹی 100، نفٹی اسمال کیپ 100 اور نفٹی بینک کے حصص سرخ نشان پر کاروبار کرتے ہوئے بند ہوئے تھے۔ وہیں پیر کے روز کاروباری دن بی ایس ای باسکیٹ کے 4 اسٹاک گرین رنگ پر بند ہوئے تھے اور26 شیئروں میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو