National

انڈیا بلاک کو بہار میں ملیں گی ڈیڑھ سو سیٹیں'، راہل گاندھی تیجسوی کے دورہ کے بعد کانگریس کا دعویٰ

انڈیا بلاک کو بہار میں ملیں گی ڈیڑھ سو سیٹیں'، راہل گاندھی تیجسوی کے دورہ کے بعد کانگریس کا دعویٰ

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی کے ذریعہ مبینہ ووٹ چوری کے خلاف بہار میں راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی 'ووٹر ادھیکار یاترا' کو ملنے والی حمایت سے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہوئے کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے حق میں یک طرفہ ہو گئے ہیں۔ کانگریس ذرائع کے مطابق یاترا کے اثر سے انڈیا بلاک کو بہار کی کل 243 اسمبلی سیٹوں میں سے تقریباً 150 سیٹیں ملنے کا امکان ہے، جس سے حکمراں این ڈی اے کو بھاری نقصان ہو گا۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کے انتخابات اکتوبر نومبر 2025 میں ہونے کا امکان ہے۔ انتخابات کے پیش نظر، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں انڈیا بلاک نے 17 اگست سے یکم ستمبر تک 1,300 کلومیٹر طویل یاترا نکالی، جس میں 110 سے زیادہ اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا گیا۔ اے آئی سی سی سکریٹری انچارج بہار سشیل پاسی نے بتایا، "یہ یاترا انتہائی کامیاب رہی ہے۔ عوامی حمایت زبردست تھی۔ درحقیقت یہ ایک تحریک کی طرح تھی۔ اس یاترا نے یقینی طور پر آنے والے انتخابات کو یک طرفہ طور پر انڈیا بلاک کے حق میں کر دیا ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق، انڈیا بلاک مل کر تقریباً 150 سیٹیں جیت لے گا۔ کانگریس کی سیٹیں بھی 2020 میں جیتی گئی 19 سیٹوں سے دوگنی ہونے کا امکان ہے۔۔"

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments