Bengal

انوبرت ضمانت معاملے میں سی بی آئی کو سپریم کورٹ کا نوٹس

ترنمول لیڈر انوبرتو منڈل نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں کلکتہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔ انہوں نے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی ۔ اس بار سپریم کورٹ نے انوبرتو کی ضمانت کی درخواست کے معاملے میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس ترویدی کی بنچ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا۔سموارکو انوبرتو کے وکیل مکل روہتگی نے سپریم کورٹ سے سوال کیا اور کہا، ”پانچ چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ میرا موکل صرف جیل میں ہے۔ اس نے 14 ماہ جیل میں گزارے۔ یہاں تک کہ اس معاملے میں اہم 'کنگ پن' کو ضمانت مل گئی ہے۔ اس لیے انوبرتو کو بھی ضمانت ملنی چاہیے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments