National

’انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا‘، آر جے ڈی ایم ایل سی کے بیان پر تنازعہ

’انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا‘، آر جے ڈی ایم ایل سی کے بیان پر تنازعہ

بہار میں دونوں مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد 14 نومبر کو نتائج آ رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں زبردست ووٹنگ ہوئی۔ اسمبلی کی کل 243 نشستوں کے لیے 66.91 فیصد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ پہلے مرحلے میں 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ بڑھ کر 68.76 فیصد تک پہنچ گئی۔ ووٹنگ کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول میں زیادہ تر نے ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بننے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک آئے اعداد و شمار کا این ڈی اے میں شامل جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے، جبکہ آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈرون نے ان ایگزٹ پول کو مسترد کر دیا ہے۔ عظیم اتحاد کے لیڈروں نے کہا ہے کہ بہار میں تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ اسی دوران آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنیل سنگھ نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا، “2020 میں چار چار گھنٹے تک ووٹوں کی گنتی رکوا دی گئی تھی۔ پوری عوام سڑکوں پر آ جائے گی اور وہ منظر دیکھنے کو ملے گا جو نیپال میں دیکھا گیا۔ اس کے بعد ہم لوگ سڑکوں پر اتر جائیں گے۔ اگر اس بار بھی ویسا ہی ہوا تو حالات پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ جس طرح نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں حکومت کے خلاف عوامی لہر اٹھی تھی، ویسی ہی صورتحال یہاں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگ گڑبڑی کر سکتے ہیں، لیکن اگر اس بار ایسا کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments