Sports

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل دھچکا

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل دھچکا

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل دھچکا لگ گیا۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پرتھ میں واحد وارم اپ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، ووڈ نے آسٹریلیا اے لائنز کے خلاف چار اوورز کے دو اسپیل کروائے اور دوسرا اسپیل مکمل کرنے کے بعد دوسرے سیشن کے دوران میدان چھوڑ گئے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ کا پلان تھا کہ وہ آج آٹھ اوورز کروائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر دوسرے سیشن کے کچھ حصے کے لیے میدان سے دور رہے کل ان کا اسکین کیا جائے گا، توقع ہے کہ وہ دو دن کے بعد دوبارہ بولنگ کریں گے۔ مارک ووڈ لائنز کے خلاف انگلینڈ کے آل پیس اٹیک کا حصہ تھے آف اسپنر شعیب بشیر مین الیون میں شامل نہیں تھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی ہیمسٹری انجری کا شکار ہیں، شان ایبٹ کو اسکین کے بعد بائیں ہیمسٹرنگ میں تناؤ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے، آسٹریلیا نے 340 میں سے 140 ٹیسٹ میچ جیت رکھے ہیں جبکہ انگلینڈ نے 108 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments