ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے یوکرین میں بدعنوانی پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ اگر کیف ماسکو کے ساتھ امن کی طرف نہیں بڑھتا تو ان کے والد یوکرین کی حمایت سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے یہ بیانات "دوحہ فورم" میں شرکت کے دوران دیے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرینی سرکاری اداروں میں برسوں سے پھیلی ہوئی بدعنوانی ماسکو اور کیف دونوں میں جنگ کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ، جنہیں ان کے سرکردہ معاونین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے بعد سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، پر بھی تنقید کی۔ آندرے یرماک، جو زیلنسکی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور بین الاقوامی مذاکرات کی قیادت کے ذمہ دار ہیں، نے حال ہی میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے زیلنسکی کو خود بدعنوانی کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اور اپنے دور کے سب سے نمایاں مارکیٹرز میں سے ایک ہونے کی وجہ سے زیلنسکی خاص طور پر بائیں بازو کے لیے ایک آئیکن بن گئے ہیں۔ اس مقام پر وہ غلطی سے پاک اور تنقید سے مبرا نظر آتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر ٹرمپ یوکرین کی حمایت سے دستبردار ہو سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا: "میرے خیال میں وہ کر سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا جو چیز میرے والد کو ممتاز کرتی ہے اور انہیں منفرد بناتی ہے وہ ان کے فیصلوں کا غیر متوقع ہونا ہے۔ یہی چیز ہر ایک کو حقیقی فکری دیانت کے ساتھ معاملہ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ٹرمپ جونیئر نے مزید کہا کہ ’’ ہمیں امن چاہیے، ہم موت کو روکنا چاہتے ہیں‘‘ ٹرمپ کے بیٹے نے منشیات کے گروہوں کے خلاف اپنے والد کی فوجی مہم کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کیریبین سمندر میں منشیات لے جانے کے شبہ میں کشتیوں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان گروہوں کی وجہ سے امریکہ کے اندر ہونے والی اموات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ امریکہ کے لیے ایک واضح اور براہ راست خطرہ ہے ۔ یوکرین اور روس میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ اس سے کہیں زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ جب ان سے آئینی طور پر ممنوعہ تیسری مدت کے لیے اپنے والد کی دوبارہ نامزدگی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ہنس پڑے اور کہا کہ "ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے" انہوں نے کہا کہ صدر کی طرف سے اس خیال کو مسترد کرنے میں ہچکچاہٹ محض ایک اشتعال انگیزی ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ جونیئر نے یہ بھی کہا "یہ دیکھنے میں مزہ آتا ہے کہ جب بھی وہ اس کا ذکر کرتے ہیں تو بائیں بازو کے لوگ کس طرح اپنا توازن کھو دیتے ہیں۔" ویب سائٹ "پولیٹیکو" کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے یوکرین پر بدعنوانی کے الزامات کیف کے حامیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے ڈیموکریٹس کو بھی ناراض کر سکتے ہیں جو ٹرمپ خاندان پر اپنے سیاسی اثر و رسوخ سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ