Sports

امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ امریکا نے فیڈریشن کے لیے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کر دیا۔ فیفا قوانین کے تحت ہر میچ کیلئے شریک ممالک کی فیڈریشنز کو 8 فیصد ٹکٹ مختص کیے جاتے ہیں۔ تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایران کو مختص کیے گئے ٹکٹ واپس لے لیے گئے ہیں۔ کوٹا منسوخ ہونے پر ایرانی قومی ٹیم کے حامیوں کو ٹکٹ فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گروپ مرحلے کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جا چکی تھی۔ متعدد شائقین سفری انتظامات بھی مکمل کر چکے تھے۔ فیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام شریک ممالک کے درمیان مساوات کے اصول کے خلاف ہے، فیفا اور ورلڈکپ منتظمین غیرجانبدار، انصاف اور قائم کردہ ضوابط برقرار رکھیں۔ فیفا اور ورلڈ کپ منتظمین ایرانی شائقین کیلئے شرکت کے مواقع فراہم کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments