امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصاً چاول پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران امریکی صدر نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اِنہیں بتایا گیا کہ بھارتی چاولوں کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں بڑے برانڈ چلا رہی ہیں اور ضرورت پڑی تو ان پر ٹیرف کے ذریعے فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ’ڈمپنگ‘ برداشت نہیں کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اِن کی حکومت کسانوں کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد فراہم کرے گی جو دوسرے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پوری کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ممکنہ ٹیرف کا اشارہ دیا ہے۔ اِن کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے کھاد کی بڑی مقدار آتی ہے اور اگر حالات یہی رہے تو سخت ٹیرف عائد کرنے میں مجھے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی۔ اس معاملے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی درآمدات امریکی کاشتکاروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں اور اِن کی حکومت امریکی کسانوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیرف کو ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ