واشنگٹن ): امریکا میں 232 سالہ عہد کا خاتمہ ہو گیا تقریباً ڈھائی صدی تک رائج ایک پینی کا سکہ اب ماضی بن گیا۔ امریکا میں اب کسی کو ایک سینٹ (ایک پینی) کا نیا ڈھالا ہوا سکہ نہیں ملے گا کیونکہ صدر ٹرمپ نے 232 سال سے رائج یہ سکہ اب کبھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’فلاڈیلفیا منٹ‘ نے بدھ کے روز آخری بار ایک سینٹ کا سکہ جاری کیا، اور اب اس سکہ کی ’منٹنگ‘ نہیں ہوگی۔ تاہم مارکیٹ میں موجود ایک سینٹ کے سکّے چلتے رہیں گے۔ امریکا کے پہلے صدر ابراہم لنکن کی تصویر والا سکہ جس کو ایک پینی کہا گیا پہلی بار 1793 میں ڈھالا گیا۔ تب سے اب تک اس کو بغیر تبدیلی کے بنایا جاتا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے آتے ہی جہاں دیگر احکامات جاری کیے، وہیں اس سکے کی مزید تیاری روکنے کا بھی اعلان کیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں ہی کہا تھا کہ ہم اپنے ملک کے بجٹ سے فضول خرچی ختم کرنا چاہتے ہیں، چاہے وہ ایک پیسے کی ہی کیوں نہ ہو۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تانبے کی سطح چڑھے زنک سے بنے اس ایک سینٹ مالیت کے سکے کو بنانے میں 4 سینٹ کا خرچہ آتا ہے، جو کہ اس کی اصل قیمت سے چار گنا زیادہ ہے۔ 10 سال قبل یہ خرچ نصف تھا۔ وزارتِ خزانہ کا اندازہ ہے کہ سینٹ بنانا بند کرنے سے حکومت کو ہر سال تقریباً 56 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور آن لائن لین دین میں اضافے کی وجہ سے پینی کی ضرورت ویسے بھی بہت کم رہ گئی ہے۔ ٹرمپ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت تقریباً 300 ارب سکے پہلے ہی گردش کر رہے ہیں جو کہ ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق امریکا میں تقریباً 60 فیصد سکّے گھروں میں بچوں کی گلک یا درازوں میں پڑے رہتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ہر گھر میں تقریباً 60 سے 90 ڈالر کے سکّے یوں ہی جمع ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی