International

امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کیلیے سفارتکاری کا دوبارہ آغاز کرنا پڑے گا، ایران

امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کیلیے سفارتکاری کا دوبارہ آغاز کرنا پڑے گا، ایران

تہران ): ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کے لیے سفارتکاری کا دوبارہ سے آغاز کرنا ہوگا۔ جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون، قونصلر امور اور انسانی مسائل کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا اور روایتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ جاپان کے وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کو جلد از جلد بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق، موتیگی نے ایران پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون بحال کرے، جبکہ عراقچی نے اس کے جواب میں ایران کا موقف واضح کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments