واشنگٹن ): امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے فوجی رابطوں کے قیام پر اتفاق کر لیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین میں فوجی رابطوں کے قیام پر اتفاق کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان جنوبی کوریا میں اہم ملاقات ہوئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب ڈونگ جن کے ساتھ گزشتہ شپ ٹیلی فونک رابطے میں مذکورہ فیصلہ کیا۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہم نے جنوبی کوریا میں ٹرمپ-شی سربراہی اجلاس کے بعد ملائیشیا میں بھی ملاقات کی تھی، ہم اس بات پر متفق ہیں کہ امن، استحکام اور اچھے تعلقات ہمارے دو عظیم اور مضبوط ممالک کیلیے بہترین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈمرل ڈونگ اور میں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ ہمیں آپس میں فوجی رابطوں کا قیام کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی مسئلہ پیدا ہونے پر تنازعات کو ختم کیا جا سکے اور اسے کم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے اب تک اس اہم پیشرفت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ماہرین طویل عرصے سے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی رابطوں کی وکالت کرتے آئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہاٹ لائنز غیر ارادی طور پر بڑھاؤ سے بچنے کا بہترین طریقہ ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی