International

امریکہ کے ساتھ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے: اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر

امریکہ کے ساتھ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے: اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ممکنہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق امیر سعید ایروانی نے سوموار کے روز کہا کہ ’ہم ابھی حتمی متن تک نہیں پہنچے، تاہم اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے۔‘ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات بالآخر رواں ماہ جون کے اختتام تک مکمل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوموار کے روز کہا کہ انھیں یقین ہے کہ امریکہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ بی بی سی کے امریکی شراکت دار ادارے سی بی ایس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ واقعی اگلے دو ہفتوں میں ایک فتح دیکھیں گے، جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔ یہ ایک مکمل فتح ہوگی، بہت جلد حاصل ہوگی اور اس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔‘ امریکی صدر گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے جلد خاتمے کے حوالے سے اسی نوعیت کے بیانات دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے فروری کے اواخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد متعدد بار کہا کہ یہ بحران چند ہفتوں کے اندر ختم ہو سکتا ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کس مرحلے میں ہیں اور دونوں فریق حتمی معاہدے تک پہنچنے کے کتنے قریب ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments